Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے اختتام پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا تھا لیکن انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ شعیب ملک فی الحال کیریبین پریمیر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جس وجہ سے انہیں سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
شعیب ملک کیریبین پریمیر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ رواں سیزن میں 78.25 کی اوسط سے 313 رنز بنا چکے ہیں اور 6 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ شعیب ملک نے چند روز قبل ٹی ٹوئنٹی میں اپنے 9 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔
وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں جبکہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے سب زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی آل راؤنڈر کو حاصل ہے۔ شعیب ملک کے اعدادوشمار اور تجربہ کی بنیاد پر انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھلایا جا سکتا ہے۔