Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنانے والے عمر اکمل پہلے دونوں میچوں میں صفر پر پویلین واپس روانہ ہوئے۔ وہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دس مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کے علاوہ سری لنکا کے سابق کرکٹر تلکارتنے دلشان بھی دس مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔
عمر اکمل اور دلشان کے بعد انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیوک رائٹ اور آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کیون اوبرائن 9، 9 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے پال اسٹرلنگ، سری لنکا کے آل راؤنڈر تھیسارا پریرا اور پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی 8، 8 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔
سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی کے موجودہ کپتان داسن شاناکا، بنگلہ دیشی کرکٹر سومیا سرکار اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کو 7، 7 بار صفر کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ گیارہ انٹرنیشنل کرکٹرز کو 6، 6 مرتبہ صفر پر پویلین واپس لوٹنا پڑا۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka