Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گیانا ایمازون وارئیرز کی ٹیم میں شامل اوپننگ بیٹسمین برینڈن کنگ کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس وجہ سے انہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سمیت دیگر لیگز کے ڈرافٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
سی پی ایل کے کوالیفائیر میں برینڈن کنگ نے شاندار اننگز کھیلی اور صرف 72 گیندوں پر 132 رنز بنا ڈالے۔ ان کی اننگز میں 11 چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔ برینڈن کنگ گیارہ میچز میں 56 کی شاندار اوسط سے 453 رنز بنا چکے ہیں۔
انہوں نے سی پی ایل کے رواں سیزن میں تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری اسکور کی ہے۔ دنیا بھر کی لیگز میں نئے ایڈیشن سے پہلے ڈرافٹ کے ذریعے ٹیموں میں ردوبدل کی جاتی ہے۔
اس وقت پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی ڈرافٹنگ ہونا باقی ہے۔ امکان ہے کہ سی پی ایل میں شاندار پرفارمنس برینڈن کنگ کو دیگر لیگز کا کنٹریکٹ بھی دلا دے گی۔