Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 10 ہزار رنز بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں اور ان کا نام ان تین پاکستانی کھلاڑیوں میں آتا ہے جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی ہے۔
یونس خان نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں کسی میچ میں پرفارم نہیں کرتا تھا تو مجھے ٹیم سے ڈراپ ہونے کا خوف رہتا تھا اور اس خوف کی وجہ سے میری کارکردگی بھی متاثر ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں جب بھی میدان میں اترتا تھا تو میری یہی کوشش ہوتی تھی کہ رنز اسکور کروں اور ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر بیٹسمین مسلسل رنز اسکور کر رہا ہو تو اسے ٹیم سے ڈراپ ہونے کا خوف نہیں ہوتا اور پھر اس کی پرفارمنس بھی بہتر ہوتی ہے۔ یونس خان نے مزید بتایا کہ وہ مشکل پچ پر کھیلنے سے قبل اپنی والدہ سے بات کیا کرتے تھے اور وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتی تھیں۔
#Pakistan