Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے سری لنکا کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ رمیز راجہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی کارکردگی کو ردی قرار دے دیا جبکہ مصباح الحق کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو علیحدہ کوچ کی ضرورت ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ مختصر فارمیٹ کے لیے ایک ایسا کوچ ہونا چاہیے کہ کھلاڑیوں کو جارح مزاج کرکٹ کھیلا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تین، چار سال بعد جن کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا وہ آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے جانے والا اقدام تھا جس کا ٹیم کو نقصان ہوا۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ اگر سری لنکا کے خلاف سیریز میں تجربہ کرنا ہی تھا تو نوجوان کرکٹرز کو موقع دینا چاہیے تھا، اس کے بعد شکست بھی ہوتی تو دکھ نہیں ہوتا۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka