قائد اعظم کے چوتھے راؤنڈ کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا آغاز فیصل آباد میں 13 اکتوبر سے ہو گا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں مزید بہتری لانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے قومی ٹیم 26 اکتوبر کو روانہ ہو گی جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کے لیے بقیہ کھلاڑی نومبر کے پہلے ہفتے میں آسٹریلیا جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ میں حصہ لیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 13 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔