Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں فاسٹ بولر سہیل خان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اوپننگ بیٹسمین عابد علی کو وارننگ دی گئی ہے۔ امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر سہیل خان کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ سہیل خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی تھی۔
دوسری جانب عابد علی نے بھی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی جس کے بعد ان پر جرمانہ تو عائد نہیں کیا گیا لیکن میچ ریفری کی جانب سے انہیں وارننگ دی گئی ہے۔
عابد علی نے پی سی بی کے آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کی تھی۔ دونوں کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی میں سندھ ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے جرمانے اور وارننگ کی سزا سنائی۔