Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان وسیم اکرم ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ نئے کوچ پر اتنی جلدی کڑی تنقید درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی یہ مکمل ٹیم نہیں ہے، ہم پھر بھی ان سے ہار گئے جس پر دکھ ضرور ہے مگر ہمیں مصباح الحق کو وقت دینا چاہیے، وہ مستقبل میں ٹیم کے لیے اچھا کام کریں گے۔
عمر اکمل اور احمد شہزاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق دونوں پرانے کھلاڑیوں کو آزمانا چاہتے تھے مگر بدقسمتی سے وہ پرفارم نہیں کر سکے۔
وسیم اکرم نے پشاور کے نئے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب لاہور اور کراچی سے کرکٹ چلی گئی، نیا ٹیلنٹ تو خیبرپختونخوا سے آ رہا ہے اور شاید اگلے دو چار سال میں پوری ٹیم کے پی سے بن جائے۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka