Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر فینز کے لیے تفریحی پروگرام بھی شروع کر رکھے ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور عماد وسیم نے بھی اپنے فینز کو محظوظ کیا۔ پروگرام میں عماد وسیم اور سرفراز احمد نے ٹیم کے کھلاڑیوں کی حرکتوں سے انہیں پہچاننے کی کوشش کی۔
عماد وسیم نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایسا کھلاڑی ہے جو بہت تیز بولنگ کرتا ہے، باتیں بہت کرتا ہے جسے سرفراز احمد فوری پہچان گئے اور وہاب ریاض کا نام لیا۔ اس کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایک بیٹسمین ہے جو کہتا ہے اپنی زندگی جیو جس پر عماد وسیم بھی فوری پہچان گئے کہ وہ امام الحق ہے۔
سرفراز احمد نے محمد نواز کے ساتھ بھی ایک پروگرام میں حصہ لیا اور بتایا کہ بابر اعظم پہلے مجھے غصہ کرنے سے روکتے تھے اور اب نائب کپتان بننے کے بعد خود پلیئرز پر بہت غصہ کرتے ہیں جس پر میں نے ان سے کہا کہ کیا غصے کی وجہ پتہ چل گئی؟
#Pakistan