اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کا مصباح الحق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری رائے میں ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ الگ ہونا چاہیے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈین جونز نے کہا کہ مصباح الحق میرے لیے بہت عزیز ہیں، میں چاہتا ہوں وہ بہت اچھا کام کریں۔
انہوں نے لکھا کہ تین مختلف فارمیٹس پر اچھے طریقے سے کام کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے اس لیے مصباح الحق کو ہماری حمایت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اپنے تکنیکی اور ذہنی مسائل ہیڈکوچ سے شیئر کر لیتے ہیں، چیف سلیکٹر کو وہی مسائل بتائے تو آپ کو ڈراپ کیے جانے کا خوف ہو گا۔
ڈین جونز نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ایسا کوچ چاہیے جو ایماندار ہو، ایسی ایمانداری کبھی چیف سلیکٹر میں نظر نہیں آئے گی، انٹرنیشنل کرکٹ مختلف ہے جہاں طویل فہرست سے اچھا کھلاڑی منتخب کرنا ہوتا ہے۔