Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب نے سندھ کو ایک اننگز اور 129 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 546 رنز اسکور کیے۔ عامر یامین، شان مسعود اور محمد عرفان نے سنچریاں اسکور کیں۔ جواب میں سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور فالو آن کا شکار ہو گئی۔
سعد علی 55 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے راحت علی نے 4، زاہد محمود اور عامر یامین نے دو، دو وکٹیں لیں۔ دوسری اننگز میں بھی سندھ کی ٹیم کی بیٹنگ لائن فیل ہو گئی اور صرف 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سندھ کو میچ میں ایک اننگز اور 129 رنز سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔ سدرن پنجاب کی جانب سے بلاول بھٹی نے چار اور عامر یامین نے تین شکار کیے۔
#Quaid-e-Azam Trophy 2019#Sindh#Southern Punjab