پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی واپسی ہوئی ہے۔ ایرون فنچ کو 14 رکنی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ میچز 3، 5 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم میں ایلکس کیری، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، گلین میکسویل، بین مکڈرمٹ، کیون رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، بلی اسٹین لیک، مچل اسٹارک، ایشٹن ٹرنر، اینڈریو ٹائی، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
ٹیم میں ڈارسی شارٹ، نیتھن لائن، کرس لین، مارکس اسٹوئنس، نیتھن کولٹرنائل اور میتھیو ویڈ کو شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل کینگروز سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے۔