Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کا انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم سرے کے ساتھ معاہدہ ہونے والا ہے۔ ہاشم آملہ کا سرے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ "کولپاک ڈیل" کے تحت ہو گا۔ انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیموں کے ساتھ "کولپاک ڈیل" کرنے والے کھلاڑی اس عرصے کے دوران اپنے ملک کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتے لیکن ہاشم آملہ پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
ہاشم آملہ کا سرے کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ دو سال کے لیے ہو گا۔ اطلاعات کے مطابق ہاشم آملہ کے ترجمان کی مڈل سیکس اور ہیمپشائر کے ساتھ بھی بات چیت ہوئی جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔ ہاشم آملہ کو کمار سنگاکارا اور روری برنز جیسے کھلاڑیوں کی کمی پوری کرنے کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل بھی سرے کاؤنٹی کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
#South Africa#Surrey