Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے آئندہ سیزن میں ان ایکشن ہوں گے۔ بی بی ایل کی فرنچائز میلبرن اسٹارز نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ وہ سیزن کے ابتدائی چھ میچوں کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ ڈیل اسٹین دوسرے ساؤتھ افریقی کرکٹر ہیں جن کا اگلے ایڈیشن کے لیے بی بی ایل میں معاہدہ ہوا ہے۔
ان سے قبل اے بی ڈویلیئرز نے برسبین ہیٹ کو جوائن کیا ہے۔ بی بی ایل کا آغاز 17 دسمبر سے ہو گا جبکہ فائنل میچ 8 فروری 2020 کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ ڈیل اسٹین نے انجری مسائل سے تنگ آ کر کرکٹ کے طویل فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور لمبے عرصے تک محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
ڈیل اسٹین نے ساؤتھ افریقہ کی جانب سے 44 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔ انہوں نے 44 میچوں میں 17.50 کی شاندار بولنگ اوسط سے 61 شکار کیے۔
#South Africa#Melbourne Stars