ٹی ٹین لیگ کا تیسرا ایڈیشن ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز 14 نومبر سے ہو گا جبکہ فائنل میچ 24 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں دکن گلیڈی ایٹرز، بنگلہ ٹائیگرز، کارنٹکا ٹسکرز اور دہلی بُلز شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں مراٹھا عرابینز، ناردرن واریئرز اور قلندرز کو رکھا گیا ہے جبکہ اس گروپ کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے۔ ٹی ٹین لیگ کا پہلا ایڈیشن شارجہ میں کھیلا گیا تھا جو کیرالا نائٹس نے جیتا تھا جبکہ دوسرا ایڈیشن بھی مکمل طور پر شارجہ میں منعقد ہوا تھا جس میں ناردرن واریئرز نے کامیابی حاصل کی تھی۔