Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مقرر کیا گیا تھا تو سابق بیٹسمین محمد یوسف نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ سری لنکا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ملنے والی عبرتناک شکست کے باوجود سابق بیٹسمین محمد یوسف نے اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا ہے۔
محمد یوسف نے اپنے تازہ ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ میں نے کچھ دن پوسٹنگ نہیں کی کیونکہ میرے پچھلے بیانات کو ذاتی نوعیت کا سمجھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، جو بھی تنقید کی گئی وہ تعمیری تھی ذاتی نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی مینجمنٹ کو اپنا وژن لاگو کرنے کے لیے پورا موقع ملنا چاہیئے۔ یاد رہے کہ محمد یوسف نے مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ بننے کی صلاحیت نہیں ہے۔
انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا مصباح کی جگہ وقار یونس کو ہیڈکوچ مقرر کرنا چاہیئے تھا۔
#Pakistan