Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئی۔ روانگی سے قبل سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان کی میزبانی کے تعریفی پیغام ٹویٹر پر پوری دنیا کے سامنے لکھے جبکہ کھلاڑی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران دی جانے والی سیکیورٹی سے بھی مطمئن نظر آئے۔
اوپننگ بیٹسمین دنوشکا گوناتھیلاکا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بہت خاص دورہ اپنے اختتام کو پہنچا اور اپنے شائقین کرکٹ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کو ملک میں واپس لانے پر پی سی بی داد کا مستحق ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان نے ہماری بہت اچھی میزبانی کی جبکہ سیکیورٹی انتظامات بھی زبردست تھے۔
مڈل آرڈر بیٹسمین شیہان جےسوریا نے پاکستان کی 1992 ورلڈکپ والی شرٹ زیب تن کر کے تصویر ٹویٹر پر اپلوڈ کی اور لکھا کہ میزبانی، سخت سیکیورٹی اور سپورٹ کے لیے شکریہ پاکستان۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان واپس آئیں گے جبکہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka