Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم فتح کی تلاش کے لیے نکلی لیکن بولنگ میں اچھا آغاز ملنے کے باوجود کامیابی قومی ٹیم کے مقدر میں نہیں تھی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی چار وکٹیں 58 رنز پر گر چکی تھیں۔
محمد عامر نے دو ان فارم بیٹسمینوں دنوشکا گوناتھیلاکا اور بھنوکا راجپاکسہ کو بالترتیب 8 اور 3 رنز پر پویلین بھیجا لیکن اوشاڈا فرنینڈو کے خطرناک عزائم نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ اوشاڈا فرنینڈو نے ناقابل شکست 78 رنز کی اننگز کھیلی۔
اپنے کوٹے کے آخری اوور میں بھی محمد عامر ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں وہ کسی بھی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka