Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2019 میں سمرسیٹ کی نمائندگی کرنے والے نوجوان اوپننگ بیٹسمین ٹام بینٹن کو شاندار کارکردگی کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے۔ پہلے ٹام بینٹن کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا اور اب اوپننگ بیٹسمین کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز برسبین ہیٹ نے اپنے اسکواڈ میں منتخب کر لیا ہے۔
برسبین ہیٹ کے ہیڈکوچ ڈیرن لیہمن کا کہنا ہے کہ ہیٹ فیملی اور فینز ان سے پیار کریں گے کیونکہ بینٹن بہت عاجز کرکٹر ہیں۔ ٹام بینٹن انگلینڈ کی انڈر-19 ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے انگلینڈ کے نوجوان کرکٹر کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
وہ 549 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2019 کے دوسرے کامیاب ترین بیٹسمین تھے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل برسبین ہیٹ نے ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ بھی معاہدہ کیا تھا۔
#England#Brisbane Heat