Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے سندھ کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہیڈکوچ اعظم خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا۔ سرفرازاحمد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، خرم منظور، سعد علی، انور علی اور سہیل خان شامل ہیں۔
سعود شکیل، کاشف بھٹی، ولید احمد، عابد علی، میر حمزہ اور احسن علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ مرزا احسن، عمیر بن یوسف اور محمد حسنین کو بھی سندھ کی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ حیران کن طور پر تابش خان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں ہیڈکوچ اعظم خان سے اس حوالے سے کئی سوالات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تابش خان فرسٹ کلاس کرکٹ کے بہت اچھے بولر ہیں مگر ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جگہ نہیں بنتی، انور علی کو اس لیے شامل کیا ہے کیونکہ وہ بولنگ کے ساتھ بیٹنگ اور اچھی فیلڈنگ بھی کر لیتے ہیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 13 سے 24 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
#Sindh