Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بحالی کے بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ بھی بحال ہونے جا رہی ہے۔ سری لنکا نے پاکستان میں کم از کم ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کی حامی بھر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے کراچی میں ایک ٹیسٹ کھیلنے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
سری لنکن کھلاڑی مختصر دورانیہ کے لیے ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آنے کے حق میں ہیں۔ کرکٹرز گھومنے پھرنے کی آزادی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں کم وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی ایک کے بجائے دونوں ٹیسٹ میچز پاکستان میں کروانے کا خواہاں ہے۔
پی سی بی کا موقف ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کامیاب انعقاد کے بعد ایک ٹیسٹ میچ سے انکار سمجھ سے بالاتر یے۔ شیڈول کے مطابق سری لنکا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز دسمبر میں کھیلنی ہے۔ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں ہونے کی صورت میں ایک ٹیسٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
#Pakistan#Sri Lanka