Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

صدر مملکت عارف علوی نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنائی ہے کہ سری لنکا کے بعد جلد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان میں کھیلتی نظر آئیں گی۔ صدر پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں " پِنک ڈے " کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ لاہور آ کر بہت خوشی محسوس ہوئی، شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ کرکٹ کا پاکستان میں نہ ہونا زیادتی تھی، سیکیورٹی کے انتظامات دیکھ کر امید ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل واپس آئے گی اور دیگر ٹیمیں بھی کھیلتی نظر آئیں گی۔
عارف علوی نے بتایا کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے وفود لاہور میں موجود ہیں اور وہ بھی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں۔ صدر پاکستان نے سری لنکن ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے جونیئر کھلاڑیوں نے بھی بہت اچھا پرفارم کیا۔
#Pakistan