Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی اور اس مرتبہ سری لنکن ٹیم کو کامیابی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے اوشاڈا فرنینڈو نے دلائی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر ابتداء میں ہی 28 رنز پر ان کی تین وکٹیں گر گئیں۔
اس کے بعد اوشاڈا فرنینڈو نے شاندار 78 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 147 تک پہنچایا اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار بھی ادا کیا۔ اوشاڈا فرنینڈو کا صرف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو ہی زبردست نہیں رہا۔
انہوں نے اپنا ون ڈے ڈیبیو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کیا تھا جس میں وہ ڈیل اسٹین اور کگیسو رباڈا جیسے بولرز کھیل رہے تھے اور اس ٹیم کے خلاف بھی انہوں نے 48 رنز اسکور کیے تھے۔
اوشاڈا فرنینڈو نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہی اپنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 75 رنز اسکور کر کے سری لنکا کی ساؤتھ افریقہ میں تاریخی ٹیسٹ فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka