Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں موقع دیا گیا تھا اور انہوں نے نصف سنچری اسکور کی۔ حارث سہیل نے 50 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی جو کہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری تھی۔
اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں حارث سہیل نے 50 رنز اسکور کیے تھے لیکن ان کی دونوں نصف سینچریاں ٹیم کے کام نہ آ سکیں اور دونوں میچز میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ کے خلاف بابر اعظم اور حارث سہیل کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے انگلش ٹیم کو 174 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ میزبان ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کر لیا تھا جبکہ سری لنکا کے خلاف 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم حارث سہیل کی نصف سنچری کے باوجود 137 رنز ہی بنا سکی تھی۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka