Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ خراب فیلڈنگ کو قرار دے دیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سری لنکا کے خلاف آخری میچ میں چار سے زائد کیچز ڈراپ کیے تھے۔
میچ کے بعد سرفراز احمد کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر اس قسم کی فیلڈنگ ہو گی تو کسی بھی ٹیم کیخلاف کامیابی حاصل کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ سب کے سامنے ہے، چار آؤٹ ہونے کے بعد اتنے رنز نہیں ہونے چاہیئے تھے۔
سرفراز احمد نے بھی ایک کیچ ڈراپ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے جو کیچ ڈراپ کیا اس سے ٹیم کو نقصان نہیں ہوا کیونکہ بیٹسمین اگلے اوور میں آؤٹ ہو گیا تھا۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ہمیں فیلڈنگ میں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے سری لنکا کے خلاف اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن ماضی میں انہی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم جیتی تھی اور آئندہ بھی یہی کھلاڑی ہوں گے۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka