Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے بلوچستان کی فرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حارث سہیل کو بلوچستان کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ عمران فرحت ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت، امام الحق، عماد بٹ، عمر گل، یاسر شاہ، عمران بٹ، اویس ضیا اور تیمور خان شامل ہیں۔
شاہ زیب خان، بسمہ اللہ خان، عاقف جاوید، علی شفیق، محمد طلحہ اور محمد اصغر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 13 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامںٹ پر گہری نظر رکھیں گے اور ایونٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔