Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رنر اپ ٹیم کو پچیس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ پلئینگ الیون میں شامل کھلاڑی میچ فیس کی مد میں چالیس ہزار روپے وصول کریں گے۔
پلئینگ الیون میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑی سولہ ہزار روپے بطور میچ فیس وصول حاصل کریں گے۔ ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کو ایک، ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا بہترین کھلاڑی بھی ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کرے گا۔ پلیئر آف دی فائنل کو پینتیس ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔ ایونٹ کے دوران مین آف دی میچ کے لیے پچیس ہزار روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔