Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیف ایگزیکٹو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ٹام ہیرسن نے واضح کیا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ٹام ہیرسن نے پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر یہاں بین الاقومی سیریز کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے آئے ہیں۔
اس دوران انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کرنے والے افراد سے براہ راست ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پاکستان آمد بہت سودمند رہی ہے اور وہ تمام اہداف حاصل کر کے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔
ٹام ہیرسن نے واضح کیا کہ فی الحال انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کافی وقت موجود ہے تاہم وہ اس دوران برطانوی ہائی کمیشن، وزرات داخلہ اور دیگر پولیس افسران سے رابطے میں رہیں گے۔ کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو ویرن ڈیوٹرم نے کہا کہ یہاں ان کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کا شمار ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے اور وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ پاکستان آمد سے قبل وہ جو سوالات اور خیالات ساتھ لائے تھے اس دورے میں ان سب کے جوابات مل گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور میں کرکٹ، سیکیورٹی اور حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں، پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی کے لیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ویرن ڈیوٹرم نے کہا کہ تمام سوالات کے جوابات ملنے کے بعد دورہ پاکستان سے انکار کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
#Pakistan#England#Ireland