پاکستان کرکٹ بورڈ کی پوڈکاسٹ کی چھٹی قسط میں کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ایک قصہ سنایا۔ رمیز راجہ نے جیفری بائیکاٹ کے بارے میں بتایا کہ وہ کمنٹری کے لیے کوئی بھی بہانہ کر کے ہمیشہ آگے کی سیٹ لیتے ہیں، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیاء کپ کا میچ ہو رہا تھا اور جیفری بائیکاٹ کمنٹری کے لیے اسٹڈیم آئے۔
انہوں نے واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جیفری بائیکاٹ کے پاس اسٹیڈیم میں داخل ہونے کا کارڈ نہیں تھا، پولیس والے نے جب ان سے کارڈ مانگا تو انہوں نے پولیس والے کو جھڑک دیا کہ تمہیں نہیں معلوم میں جیفری بائیکاٹ ہوں۔
رمیز راجہ نے مزید بتایا کہ جب پولیس والے نے دوبارہ ان سے کارڈ مانگا تو جیفری بائیکاٹ نے پھر سے پولیس والے پر غصہ کرنا شروع کر دیا جس کے ردعمل میں پولیس اہلکار نے ان پر بندوق تان لی تھی۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ جیفری بائیکاٹ اس قدر گھبرا گئے تھے کہ انہوں نے کہا کہ میں میرا نام جیفری بائیکاٹ ہے، میں انگلینڈ سے آیا ہوں، سنیل گواسکر بھارت سے آیا ہے وہ اندر ہے انہیں جا کر مارو۔