Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آل راؤنڈر شاداب خان مسلسل تین سال سے قومی ٹیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ شاداب خان اس دوران بیٹنگ میں خود کو منوانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے ورلڈکپ اور سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔
آل راؤنڈر ظفر گوہر قائد اعظم ٹرافی میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ لیفٹ آرم اسپنر نے چار میچوں میں 14 وکٹیں لی ہیں اور ٹورنامنٹ کے دوسرے کامیاب بولر ہیں۔ ظفر گوہر نے رواں سیزن میں اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری بھی اسکور کی ہے۔
ظفر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چاروں ایڈیشنز کھیلا ہوں جس سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور قومی ٹیم میں موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔ ظفر گوہر نے 2015 میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور ایک میچ میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
#Pakistan