Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد شعیب اختر اور راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیشکش کی ہے کہ وہ پی سی بی میں معاوضے کے بغیر کام کرنے کو تیار ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے اگر پی سی بی کو کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہے تو وہ ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا ہم پاکستان ٹیم کو جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف شکست شرمناک ہے۔ دوسری جانب راشد لطیف نے سرفراز احمد کو مشورہ دیا کہ ہے انہیں تھوڑا آرام کرنے کی ضرورت ہے۔
سابق وکٹ کیپر نے بتایا کہ یہی صلاح میں نے کامران اکمل کو بھی دی تھی کہ وہ ٹیم سے کچھ وقت کے لیے ریسٹ لے لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامران اکمل نے میری نہیں سنی اور پھر انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔
#Pakistan