Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ریکارڈساز کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اسٹیو اسمتھ نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایشز سیریز میں مکمل فٹ نہیں تھے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں بہت تھکاوٹ محسوس کر رہا تھا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور مزید محنت کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری کپتانی میں ابھی کوئی دلچسپی نہیں ہے، ابھی اپنے کھیل پر توجہ دے رہا ہوں اور کپتانی ملنے کا نہیں سوچ رہا۔
انہوں نے آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین کپتان ہیں۔ یاد رہے اسٹیو اسمتھ کو سری لنکا اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پابندی ختم ہونے کے بعد سری لنکا کے خلاف یہ ان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہو گی۔
#Australia