Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر تھیسارا پریرا ان دس کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے دورہ پاکستان سے انکار کر دیا تھا۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کے اعلان سے قبل تھیسارا پریرا کیریبین پریمیر لیگ کھیل رہے تھے اور انہیں بورڈ کی جانب سے سری لنکا واپس بلایا تو گیا تھا مگر انہوں نے پاکستان جانے سے معذرت کر لی تھی۔
سیریز ختم ہونے کے بعد تھیسارا پریرا نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی ہے۔ ایک کرکٹ شائق نے سوشل میڈیا پر آل راؤنڈر پر تنقید کی کہ ماضی میں تھیسارا پریرا تین مرتبہ پاکستان جا چکے ہیں مگر اس بار انہوں نے سی پی ایل کو نیشنل ڈیوٹی پر ترجیح دی۔
تھیسارا پریرا نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ویسٹ انڈیز میں مجھے ڈینگی ہوا تھا اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا کہا تھا جس وجہ سے میں اس مرتبہ کسی قسم کی مدد نہیں کر سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جانے بغیر کچھ بھی بول دیتے ہیں۔
#Sri Lanka in Pakistan 2019#Pakistan#Sri Lanka