Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کا رواں سیزن اختتام کی جانب گامزن ہے۔ ایونٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو گیانا ایمازون واریئرز اور بارباڈوس ٹرائڈینٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی گیانا کی ٹیم نے بارباڈوس ٹرائڈینٹس کو ہی پہلے کوالیفائر میچ میں ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
بارباڈوس ٹرائڈینٹس ٹیم کا دوسرے کوالیفائر میں مقابلہ ٹرنباگو نائٹ رائڈرز سے ہوا جس میں وہ سرخرو ہوئی۔ بارباڈوس ٹرائڈینٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 148 رنز پر ہمت ہار گئی اور انہیں 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
#Caribbean Premier League 2019#Trinbago Knight Riders#Guyana Amazon Warriors