کچھ عرصہ قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کی حق میں آواز بلند کر دی ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ایشز سیریز میں ہوئی تھی جس میں وہ بری طرح ناکام ہو گئے تھے اور صرف 95 رنز اسکور کر سکے تھے۔ ڈیل اسٹین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایشز سیرز میں ناقص پرفارمنس کے باوجود آسٹریلیا انہیں ڈراپ کرنے کا مت سوچے کیونکہ وہ بہت بہترین بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلیں گے تو ان کا اعتماد بحال ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکلاس پلئیرز ایک خراب دورے کے بعد اپنا جادو نہیں کھو دیتے، وہ جلد اپنی کھوئی فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور اگر میں سلیکٹر ہوتا تو انہیں کبھی ڈراپ نہ کرتا۔