Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دنیا کے بہترین کپتان ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ مجھے امید ہے ویرات کوہلی نے جن اہداف پر نظر رکھی ہوئی ہے وہ انہیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی دنیائے کرکٹ میں بہترین کپتان بننا چاہتے ہیں اور میرے خیال میں وہی بہترین ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا ریکارڈ دیکھا جائے تو انہوں نے بھارتی کپتانوں سے زیادہ میچز جیتے ہیں جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں بہت کم کپتان ہیں جنہوں نے ان سے زیادہ میچز جیتنے ہوں اس لیے یہ بات یقینی ہے کہ وہ دوسروں کے مقابلے میں کوئی چیز اچھی کر رہے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی صرف ہوم گراؤنڈ پر ہی نہیں بلکہ ملک سے باہر بھی میچز جیت رہے ہیں۔
#India