نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل پنجاب کی قیادت بابر اعظم اور سدر پنجاب کی قیادت شان مسعود کے سپرد کی گئی ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 13 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سینٹرل پنجاب اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، احمد شہزاد (نائب کپتان)، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، احمد بشیر، علی شان، بلال آصف، فہیم اشرف، حسن علی، نسیم شاہ، رضوان حسین، سعد نسیم، سلمان بٹ، عمر اکمل، عثمان قادر، وقاص مقصود اور ظفر گوہر۔ سدرن پنجاب اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، سمیع اسلم (نائب کپتان)، عمر صدیق (وکٹ کیپر)، عامر یامین، بلاول بھٹی، محمد عرفان جیلر، محمد عباس، محمد عرفان، محمد حفیظ، راحت علی، سیف بدر، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمید آصف، وہاب ریاض اور زاہد محمود۔