Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان نے اپنی 41ویں سالگرہ 7 اکتوبر کو منائی اور انہیں دنیا بھر سے نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہوئے۔ بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈ ہاردک پانڈیا نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے ظہیر خان کو چھکا مارا تھا۔ ہاردک پانڈیا نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو ظہیر، امید کرتا ہوں آپ بھی ایسے ہی چھکا ماریں گے جیسے میں نے آپ کو مارا۔
ظہیر خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیغام کا بہت شکریہ، میری بیٹنگ آپ سے زیادہ اچھی نہیں ہو سکتی لیکن سالگرہ اتنی ہی اچھی تھی جتنی اس چھکے سے اگلی گیند تھی۔ یاد رہے سینیئر کرکٹر کو اس طرح سالگرہ کی مبارکباد دینے پر ٹویٹر صارفین نے ہاردک پانڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور رہی سہی کسر ظہیر خان نے خود ٹویٹ کر کے پوری کر دی۔
#India