پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے ان کے مداحوں کو مزید انتظار کرنا پڑے گا وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ابتدائی میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ کمر کی تکلیف کے باعث قومی فاسٹ بولر پہلے قائد اعظم ٹرافی نہ کھیل سکے اور اسی انجری کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے بھی باہر رہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق حسن علی اپنی تکلیف سے تیزی سے نجات پا رہے ہیں جبکہ حسن علی ری ہیب پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں شائقین ان کو گراؤنڈ میں کھیلتا ہوا دیکھ سکیں گے۔ یاد رہے کہ حسن علی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی فرسٹ الیون ٹیم میں شامل ہیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کل سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔