شائقین کرکٹ کو ڈومیسٹک ایونٹس دیکھنے کے لیے بھی اب ٹکٹ خریدنا ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت مقرر کر دی ہے اور اس کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق فیملیز کو میچ دیکھنے کے لیے جاوید میانداد انکلوژر کی 200 روپے والی ٹکٹ خریدنا ہو گی۔ دیگر تمام انکلوژرز کی ٹکٹیں صرف 100 روپے میں دستیاب ہوں گی۔ شائقین کرکٹ کو ٹکٹ اقبال اسٹیڈیم کی طرف آنے والے راستوں پر ٹکٹ بوتھس پر دستیاب ہوں گے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز کل سے ہو گا اور ایونٹ 24 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں ملک کے تمام ٹاپ کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے۔