سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد شہزاد اور عمر اکمل نے کم بیک کرتے ہوئے انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم کا اعلان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے اختتام پر کیا جائے گا۔ ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے میں پرفارمنس سے مشروط ہو گی۔ پاکستان ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ میچز 3، 5 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔