Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ انیل کمبلے کو نئی ذمے داری مل گئی۔ آئی پی ایل کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب نے انہیں اپنا کوچ مقرر کر دیا ہے۔ فرنچائز کے مشترکہ مالک موہت برمن نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن میں انیل کمبلے واحد بھارتی کوچ ہوں گے۔
کنگز الیون پنجاب کی ٹیم گزشتہ چار سال سے اپنے کوچز تبدیل کر رہی ہے مگر کارکردگی میں کوئی فرق نظر نہیں آ رہا۔ 2016 میں سنجے بانگر کوچ تھے تو آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی پوزیشن آٹھویں رہی۔
ورندر سہواگ 2017 میں فرنچائز کو پانچویں پوزیشن دلانے میں کامیاب ہو سکے۔ 2018 میں بریڈ ہوج اور 2019 میں مائیک ہیسن بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے جس کے بعد انیل کمبلے کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
#Kings XI Punjab