Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 254 رنز کی اننگز کھیلی اور اسی کے ساتھ ایک ہی دن میں کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 21 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
ویرات کوہلی نے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی ساتویں ڈبل سنچری اسکور کی اور انہوں نے بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ویرات کوہلی بطور کپتان انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 40 سنچریاں اسکور کرنے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بحیثیت کپتان سب سے زیادہ نو مرتبہ 150 سے زائد رنز کی اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 7 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے اور ساتھ ہی ڈان بریڈمین کو رنز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ وہ بطور بھارتی کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔
#South Africa in India 2019#India#South Africa