Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کے پہلے چار راؤنڈز بیٹسمینوں کے نام رہے ہیں۔ بلے بازوں نے ٹورنامنٹ میں رنز کے انبار لگائے ہیں۔ ایونٹ میں اب تک کے ٹاپ پانچ بیٹسمینوں پر نظر ڈالی جائے تو سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین اشفاق احمد ہیں۔ اشفاق احمد نے تین سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی بدولت 473 رنز اسکور کیے ہیں۔
سینٹرل پنجاب کے اظہر علی 388 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں دوسرے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ نوجوان بیٹسمین حیدر علی 383 رنز کے ساتھ تیسرے، سمیع اسلم 371 رنز بنا کر چوتھے اور کامران اکمل 350 رنز کے ساتھ پانچویں کامیاب بیٹسمین ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی کے ٹاپ پانچ بولرز میں چار اسپنرز شامل ہیں۔ یاسر شاہ 15 وکٹیں لے کر پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ ظفر گوہر 14، بلال آصف 13، نعمان خان 11 اور کاشف بھٹی 10 وکٹوں کے ساتھ بالترتریب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔