Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے والی سری لنکن ٹیم کے لیے بھارتی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ سری لنکن ٹیم کو 145,000 ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جو کہ 2 کروڑ 26 لاکھ 92 ہزار 500 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ وطن واپس پہنچنے پر سری لنکا کی نوجوان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔
نوجوان کھلاڑیوں نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سینیئرز کی ٹیم میں جگہ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اشنتھا ڈی میل نے کہا کہ چھ بیٹنگ پوزیشنز کے لیے کئی کھلاڑیوں میں مقابلہ ہے۔
اشنتھا ڈی میل نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا اور انہوں نے کا پورا فائدہ اٹھایا جس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔ سری لنکا کو اپنی اگلی ٹی ٹوئنٹی سیریز آسٹریلیا کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنی ہے۔
#Pakistan#Sri Lanka