Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تجویز دی ہے کہ چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق پر بوجھ کم کیا جائے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پی سی بی نے انہیں دوہری ذمہ داری دے کر ان پر بوجھ بڑھا دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو بیٹنگ کوچ کی تقرری کرنی چاہیئے۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ پہلی سیریز تھی۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان کو 0-2 سے کامیابی حاصل ہوئی تھی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کو کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مصباح الحق کا اگلا امتحان آسٹریلیا کے خلاف ہو گا جس میں شاہینوں اور کینگروز کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں۔
#Pakistan