بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ اختتام کی جانب گامزن ہے جس میں میزبان ٹیم کی گرفت مضبوط ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ بھارت کو اپنے لیے سازگار پچز بنانے پر ہمیشہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 601 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی جس پر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مائیکل وان نے کہا کہ بھارت میں ٹیسٹ میچ کے لیے بہت بیزار پچز بنائی جاتی ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ پہلے تین، چار دن بیٹسمین حاوی رہتے ہیں لیکن بولرز کے لیے بھی کوئی ایکشن ہونا چاہیئے۔