Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران وی وی ایس لکشمن سے سوال ہوا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں رکی پونٹنگ اور ویرات کوہلی میں سے اچھا کپتان کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں اس معاملے میں جانبدار ہوں اس لیے ویرات کوہلی کا نام لے رہا ہوں۔
اپنے جواب کا دفاع کرتے ہوئے وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ رکی پونٹنگ جب کپتان بنے تھے تو اسٹیو وا نے انہیں ایک مضبوط ٹیم بنا کر دی تھی جس میں میتھیو ہیڈن، جسٹن لینگر، ایڈم گلکرسٹ اور اینڈیو سائمنڈز جیسے بیٹسمین شامل تھے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ رکی پونٹنگ کی ٹیم میں بولرز کی بات کریں تو گلین میکگرا، بریٹ لی، جیسن گلیپسی اور شین وارن ان کی ٹیم کا حصہ تھے لیکن ویرات کوہلی کو دھونی کی طرف سے ایک نوجوان ٹیم ملی تھی۔
#India