سابق پاکستانی کرکٹر اور چیف سلیکٹر عامر سہیل نے اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے پاکستانی کھلاڑی کرکٹ کے لیے نہیں بلکہ اولمپکس اور ڈبلیو ڈبلیو ای کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ پرفارمنس پر کم اور فٹنس پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کے بعد مصباح الحق نے بھی فٹنس پر سخت پالیسی اپنائی ہے۔ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ کا عہدہ ملنے کے بعد واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ اچھا پرفارم کرنے والے اور فٹ کھلاڑی کو ہی قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملا تھا۔ وہ ڈومیسٹک ٹیموں کے کوچز کے ساتھ بھی رابطے میں رہتے ہیں اور ہر میچ کے بعد کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے رپورٹ لیتے ہیں۔ انہوں نے فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔