Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ ویرات کوہلی بطور کپتان ساؤتھ افریقہ کے خلاف اپنا 50واں ٹیسٹ کھیل رہے تھے اور اس میچ کو انہوں نے کئی ریکارڈز سے یادگار بنایا۔
ویرات کوہلی بطور کپتان ابتدائی 50 ٹیسٹ میچوں میں اسٹیو وا اور رکی پونٹنگ کے بعد سب سے زیادہ فتوحات اپنے نام کرنے والے کپتان بن گئے۔ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 50 میں سے 30 ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی۔
ان کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر 17 اور غیرملکی سر زمین پر 13 ٹیسٹ میچز جیتے۔ مہندر سنگھ دھونی کے بعد ویرات کوہلی حریف ٹیم کو ایک اننگز سے شکست دینے والے دوسرے کامیاب بھارتی کپتان بن گئے ہیں۔ ان کی قیادت میں 8 مرتبہ بھارتی ٹیم نے حریف ٹیم کو ایک اننگز کی شکست سے دوچار کیا ہے۔